Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بلدیاتی انتخابات؛ غلط امیدواروں کے نام پرنٹ ہونے پر پولنگ ملتوی

Now Reading:

سندھ بلدیاتی انتخابات؛ غلط امیدواروں کے نام پرنٹ ہونے پر پولنگ ملتوی
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ کے بعض وارڈز میں بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام پرنٹ ہونے پر پولنگ ملتوی کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں چند وارڈز کے بیلٹ پیپرزپر امیدواروں کے نام غلط پرنٹ ہوئے جس وجہ سے بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کیٹیگری آف اسیٹس پر دوبارہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پر غلط نام شائع ہونے کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب نواب شاہ میں پولنگ اسٹیشن نادرشاہ ڈسپنسری میں غلط انتخابی نشان پر امیدوار نے شدید احتجاج کیا۔

Advertisement

نواب شاہ میں  بلدیاتی انتخابات میں تحریک لبیک اور آزاد امیدوار کے بیلٹ پیپرز میں انتخابی نشانات ہی تبدیل کردیے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی۔

نوابشاہ سے ٹی ایل پی کے امیدوار عبدالستارملک نے بتایا کہ بیلٹ پیپرپر میرے کرین کےانتخابی نشان کی بجائے ملکہ کی تصویرچھاپ دی گئی جب کہ  آزاد امیدوار  راشدعلی  نے بھی بیلٹ پیپر میں انتخابی نشان تبدیل ہونے  پر  پریزائیڈنگ افسر  کےسامنے  احتجاج کیا۔

پریزائیڈنگ آفيسر کے مطابق نواب شاہ میں سوشل سکیورٹی پولنگ اسٹیشن پرمشتعل افرادنے توڑپھوڑ کی، مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنایا اور الیکشن کاسامان لےکرفرارہوگئے۔

Advertisement

پریزائیڈنگ افسر نے غلط انتخابی نشان والے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کو روک دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر