شہباز گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کی تباہی کے ایجنڈے پر مسلط کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی تقریر پر اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی اور امپورٹڈ حکومت کے ہر کارے ڈیسک بجا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رتی برابر بھی شک نہیں کہ یہ پاکستان کی تباہی کے ایجنڈے پر مسلط کیے گئے ہیں۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، ڈالراوپر، ایکسپورٹ تباہ، بجلی موجود نہیں، پیٹرول ڈیزل مہنگا، سڑکوں سے گاڑیاں غائب اور کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اگر ان کو انگلی پکڑ کر نہیں چلایا جا سکتا تو ان کا کان پکڑ کر ہی چلا دیں۔
سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی۔ ڈالر اوپر اوپر اوپر۔ ایکسپورٹ تباہ۔ بجلی موجود نہیں۔ پٹرول ڈیزل مہنگا۔ سڑکوں سے گاڑیاں غائب۔ کھانے کے لالے۔
اگر ان کو انگلی پکڑ کر نہیں چلایا جا سکتا تو ان کا کان پکڑ کر ہی چلا دیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
