Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ایف سی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال 20 ارب کا نقصان ہورہا ہے، عبدالقدوس بزنجو

Now Reading:

این ایف سی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال 20 ارب کا نقصان ہورہا ہے، عبدالقدوس بزنجو

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ این ایف سی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال 20 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ نہیں بلکہ عوام کا بجٹ ہے، ہر سال بجٹ میں لوگ احتجاج کرتے تھے لیکن اس بار بجٹ پیش کرنے کے دوران کوئی بھی سڑکوں پر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ ممبران نے دن رات ایک کر کے عوامی مسائل کو حل کیا، جب حکومت تبدیل ہوئی تو پہلا مسئلہ ریکوڈک کا پیش آیا، ہم نے وفاق کے سامنے جو مطالبات رکھے وفاق نے انہیں سمجھا۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک میں رائلٹی کی مد میں پانچ فیصد حصہ ملا، ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کو سب کچھ ملا کر 40 فیصد کا حصہ ملے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ بنانے پر میں محکمہ خزانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کرینگے، این ایف سی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال 20 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کو نکال لیں تو ہمارے پاس 50 سے 60 ارب بچتا ہے جو ادھے پاکستان کے لیے بہت کم ہے، وفاق سے تمام چیلینجز کے حوالے سے بات کریں گے۔

   میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہر پانچ سال بعد این سی ایوارڈ کے حوالے سے میٹنگ ہونی چاہیے، بلوچستان میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ان بورڈ لیں گے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ناراض بلوچوں سے بامقصد مذاکرات کرینگے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہو سکیں، بجٹ میں نوجوانوں کے لئے نئی آسامیاں رکھی گئی ہیں، گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وفاق کے سامنے بجلی اور گیس سے متعلق مسائل رکھے گی، ایف سی بلوچستان نے اپنی متعدد چیک پوسٹیں کم کر دی ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مزید چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے گا، وفاقی حکومت کو کسٹم چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا درجہ دیں گے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر