Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیل الرحمٰن قمر میرے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں تھے، ماہرہ خان کا دعویٰ

Now Reading:

خلیل الرحمٰن قمر میرے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں تھے، ماہرہ خان کا دعویٰ
ماہرہ خان

معروف مصنف وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز میں صف اول کی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر پچھتاوے کا اظہارکر چکے ہیں۔

تاہم حال ہی میں اپنی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی تشہیری مہم کے دوران دئیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے خلیل الرحمٰن قمر ان کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں تھے۔

انہوں نے بتایاکہ خلیل الرحمٰن قمر نے میری اداکاری دیکھی تو میری بہت تعریف کی تھی اور وہ تو میرے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند بھی تھے لیکن وہ چونکہ بولتے ہوئے احتیاط نہیں کرتے انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں، کسی اور کے خلاف تو پھر ایسا ممکن نہ ہو سکا کہ میں ان کے ساتھ کام کر سکوں۔

ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ ان کا خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ آج بھی پیچھے مڑ کر دیکھیں تو انہوں نے جو بھی کیا انہیں اچھا لگتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ڈرامے صدقے تمہارے کی اسٹوری پر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی جب خلیل صاحب کو ایک پروگرام کے دوران سیگمنٹ میں ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ ڈرامہ 2014 میں نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈراما خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر