
حکومت کی جانب سے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ کیپیٹل پولیس اسپتال کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں پہلے سال کے لئے 350 ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں ۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ کی ذاتی دلچسپی کی بدولت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے دیرینہ ضرورت کے پیش نظر پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ کیپیٹل پولیس ہسپتال کی منظوری دے دی۔ایسی کاوشوں سے نا صرف پولیس ملازمین بلکہ ان کی فیملیز کا بھی مورال بلند ہوگا۔آئی جی اسلام آباد pic.twitter.com/8unXx3dmON
Advertisement— Islamabad Police (@ICT_Police) June 30, 2022
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے فورس کے اس مطالبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی اور ایسی کاوشوں سے نا صرف پولیس ملازمین بلکہ ان کی فیملیز کا بھی مورال بلند ہوگا۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ان کے خاندانوں کے بہترین علاج معالجہ کی سہولت موجود نہیں تھی۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی ذاتی دلچسپی کی بدولت اس دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News