Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا، احسن اقبال

Now Reading:

ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) اور نئے مالی سال کیلئے وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے ہے، اس کی سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 900 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے، چشمہ رائٹ بینک کینال اور این۔25 کو دو رویہ کرنے سمیت متعدد بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں جاری اور بڑے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہے جبکہ ایم ایل ون منصوبہ ایک سال کی مدت میں آپریشنل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد، نوجوانوں بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور ترقی کو ترجیحی حیثیت دی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کا تعلق 1991ء کے پانی کی تقسیم کے معاہدہ کے ساتھ ہے، اس منصوبہ کو نئے مالی سال کے وفاقی میزانیہ میں شامل کیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ پر 250 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں 65 فیصد رقم وفاقی حکومت جبکہ باقی 35 فیصد خیبرپختونخوا حکومت خرچ کرے گی، یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میں آتے ہی ہم نے اسے ترجیحی بنیادوں پر رکھا، اس کی منظوری دی گئی اور اسے بجٹ میں شامل کیا گیا، منصوبہ کی تکمیل سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں تین لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو پانی دستیاب ہو گا جس سے زراعت اور معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کیلئے 900 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے گذشتہ دور میں اس منصوبہ کے ضمن میں اراضی کی خریداری کیلئے 120 ارب روپے خرچ کئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چار سالوں کی غلطی کو ایک سال میں مکمل طور پر درست نہیں کر سکتے، گذشتہ چار برسوں میں سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان میں 100 ارب جبکہ سندھ میں 61 ارب روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے مزید کہا کہ ترقی کے کلیدی منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں کی مشکلات اور شکایات بھی دور کرنا ہے اس لئے کوشش کی گئی ہے کہ مساوی بنیادوں پر فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر