
بالی ووڈ انڈسٹری پرکئی دہائیوں سے راج کرنے والے نامور ہیرو عامر خان کے بارے میں فرح خان نے ایک عجیب انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اداکار عامر خان شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر اپنی ساتھی فنکاروں کے ساتھ بہت مستی مذاق کرتے ہیں لیکن ان کی ایک عجیب عادت ہے جو وہ کئی عرصہ سے کرتے ہوئے آرہے ہیں۔
فرح خان نے بتا یا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں اپنا ہاتھ دکھاؤ، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے۔
جب خود اداکار عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا میں نے جس، جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News