
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ اسٹیفن شلاگیک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے تعاون کے شعبوں بشمول موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور توانائی کی کارکردگی جیسے شعبوں کی نشاندہی کی، ایندھن کی بچت اور سرکاری دفاتر، رہائش گاہوں اورعمارتوں کیلئے شمسی توانائی کے منصوبوں کے بارے بتایا۔
ایاز صادق نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں بشمول دیہات اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے بارے میں بھی بتایا۔
ملاقات میں جرمن سفیر نے حکومت کے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News