Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن جمیل بیگ کے خلاف مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی گئیں

Now Reading:

محسن جمیل بیگ کے خلاف مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی گئیں
محسن بیگ

سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کے خلاف مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سئنیرصحافی محسن جمیل بیگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں  انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کیس سے دہشت گری کی دفعات ہٹاتے ہوئے کیس سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔

عدالت نے ملزمان کو 24 جون کو سیشن جج کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی جبکہ سئنیر صحافی محسن جمیل بیگ اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ اس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگتی ہی نہیں۔ 16 فروری کو صبح نو بجے لاہور میں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔

Advertisement

وکیل محسن بیگ نے کہا کہ ساڑھے نو بجے ایف آئی اے سپرسونک استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ جاتی ہے۔ ایف آئی اے اہلکار اسلام آباد پہنچتے ہیں تو وہ اسلام آباد کی پولیس کو گرفتاری کے متعلق ان بورڈ نہیں لیتے۔ سادہ کپڑوں میں ایف آئی اے اہلکار میرے گھر گُھس جاتے ہیں۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب انھیں کہا جاتا ہے کہ وارنٹ گرفتاری دکھائیں تو وہ نہیں دکھاتے۔ بغیر وارنٹ گرفتاری گھرمیں گُھسنے والے ڈاکو بھی ہو سکتے ہیں۔ اپنی حفاظت کرنا ہرشہری کا بنیادی حق ہے، دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ کوئی زخمی نہیں ہوا کسی کو خراش تک نہیں آئی بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا۔

وکیل محسن بیگ نے مذید کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے اور پولیس کے چھاپے کو غیر قانونی قراردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں نے قانون سے تجاوزکیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر