
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی کارکردگی سے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ بڑے شاٹس کھیلنے کا انتظار کیا۔
خوشدل شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کھیل کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے اور اسے ختم کرنے کی پوری کوشش کی۔
خوشدل کو کپتان بابر اعظم نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جنہوں نے ابتدائی طور پر یہ اعزاز اپنی شاندار سنچری پر حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑی بشمول کپتان بابر بھائی اور شاداب بھائی ہر کھلاڑی کی حمایت اور پشت پناہی کرتے ہیں۔
گزشتہ رات بڑی تعداد میں آنے والے شائقین کے بارے میں بات کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ اتنی گرمی میں بھی اتنا بڑا ہجوم دیکھنا قابل تعریف ہے۔
خوشدل شاہ نے مزید کہا کہ ہم پی ایس ایل کے دوران ملتان میں اس سے پہلے تین میچ کھیل چکے ہیں اور اس اسٹیڈیم میں ہجوم ہمیشہ ہی شاندار ہوتا ہےیہ قابل تعریف ہے کہ اتنی شدید گرمی میں بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دیر تک موجود رہے۔
واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News