Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑے شاٹس کھیلنے کا انتظار کیا،خوشدل شاہ

Now Reading:

بڑے شاٹس کھیلنے کا انتظار کیا،خوشدل شاہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی کارکردگی  سے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ بڑے شاٹس کھیلنے کا انتظار کیا۔

خوشدل شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کھیل کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے اور اسے ختم کرنے کی پوری کوشش کی۔

خوشدل کو کپتان بابر اعظم نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جنہوں نے ابتدائی طور پر یہ اعزاز اپنی شاندار سنچری پر حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑی بشمول کپتان بابر بھائی اور شاداب بھائی ہر کھلاڑی کی حمایت اور پشت پناہی کرتے ہیں۔

گزشتہ رات بڑی تعداد میں آنے والے شائقین کے بارے میں بات کرتے ہوئے خوشدل شاہ  نے کہا کہ اتنی گرمی میں بھی اتنا بڑا ہجوم دیکھنا قابل تعریف ہے۔

Advertisement

خوشدل شاہ نے مزید کہا کہ ہم پی ایس ایل کے دوران ملتان میں اس سے پہلے تین میچ کھیل چکے ہیں اور اس اسٹیڈیم میں ہجوم ہمیشہ ہی شاندار ہوتا ہےیہ قابل تعریف ہے کہ اتنی شدید گرمی میں بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دیر تک موجود رہے۔

واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر