
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ،ماڈل اور میزبان نور بخاری نے دعا زہرہ کیس میں حکومت کو ایکشن لینے کی درخواست کر دی۔
سوشل میڈیا پر نور بخاری کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ دُعا زہرا کو والدین سے ملنے ہی نہیں دیا جارہا، والدین سے ملنے تو دیں، کیا پتا ایک ملاقات سے تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں۔
نور بخاری نے کہا کہ جس مسئلے کو اتنا بڑھایا جارہا ہے، بچی اور والدین کی بات چیت سے سب خوشی خوشی بھی ہوسکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سابقہ اداکارہ و میزبان نے اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دُعا کی اُس کے والدین کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کروائی جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔
نور بخاری نے مزید کہا کہ بچی کو والدین سے ملوانا بہت ضروری ہے کیونکہ میں بھی ایک ماں ہوں، اعلیٰ حکام کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں دعا کی والدہ کی اپنی بیٹی کے لئے روتی بلکتی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ برائے مہربانی دعا کو والدین سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے چند دن قبل عدالت کے احاطے میں والدین سے پہلی ملاقات کے بعد دعا کی والدہ اور والد کے کچھ جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
جب کہ اس مختصر ترین ملاقات کے بعد والدہ نے دعویٰ کیا کہ دعا نے ان سے گھر جانے کا کہا ہے مگر پولیس کچھ سنے بغیر اسے ساتھ لے گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی آخری وصیت کیا تھی؟
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کیلئے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب پھر آبدیدہ ہوگئے
یہ بھی پڑھیں: ‘عامر لیاقت کیساتھ سوشل میڈیا پر جو برتاؤ ہورہا تھا، دیکھ کر مایوسی ہوتی تھی’
یہ بھی پڑھیں: دُنیا مطلبی ہے،کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News