 
                                                      اسلام
چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں مولانا طاہر محمود اشرفی نے صوبائی وزرا کو وزارت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبائی وزراء نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مولانا طاہر محمود اشرفی کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے علماء کرام پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
مولانا طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
دوسری جانب عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملی یگانگت کے فروغ کے لیے پاکستان علماء کونسل نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 