Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ موٹاپے سے تنگ ہیں! ان طریقوں سے خود کو اسمارٹ بنائیں

Now Reading:

آپ موٹاپے سے تنگ ہیں! ان طریقوں سے خود کو اسمارٹ بنائیں
موٹاپا

ویسے تو موٹاپا خود ایک بہت بڑی بیماری ہے،ماہرین بھی آج تک اس بات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے کہ بعض انسان موٹے کیوں ہوتے ہیں؟

انسان کے موٹے ہونے یا ان کے وزن بڑھنے کے حوالے سے کئی تحقیقات کی جاچکی ہیں اور ہر بار اس حوالے سے کوئی نہ کوئی نیا سبب سامنے آیا ہے۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے شہریوں کو بھی موٹاپے کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں آپ کی بازو کم کرنے کے حوالے سے چند اہم طریقے بتا ئیں گے۔

وزن کم کرنے پر زور دیں

Advertisement

ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ مخصوص حصوں کو پتلا کرنے کی کوشش زیادہ کامیاب نہیں ہوتی، اس لئے مکمل وزن کیا جائے تو اس کا اثر پورے جسم پر دکھائی دیتا ہے۔

خوراک میں یہ غذائیں شامل کریں

فائبر اور پروٹین والی غذاؤں کا استعمال جسم میں چربی بنانے کے بجائے مسلز بناتا ہے۔

اس کے علاوہ فائبر اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے کھانے سے غیر ضروری بھوک بھی کم ہوجاتی ہے جو زیادہ وزن گرانے کا سبب بنتی ہے۔

کم تیل میں پکا بغیر چکنائی والا گوشت، سی فوڈ، انڈے، اناج اور دالیں ہاضمے کے نظام کو تیز کرنے کے علاوہ غیر ضروری بھوک کو کم کرتی ہیں جس کا نتئجہ پورے جسم کا وزن کم ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔

وزن اٹھانے والی ورزش

Advertisement

ویٹ لفٹنگ والی ورزشیں بازو کی چربی فوری ختم نہیں کرتیں لیکن اگر آپ پورا وزن کم کررہے ہیں تو ایک یا دو کلو ویٹ کے ساتھ ورزش کرنا آپ کے بازو کو اسمارٹ ضرور بنا دے گا لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ مستقل مزاجی سے ورزش کی جائے۔

باڈی ویٹ ورزش کریں

باڈی ویٹ ورزش سے مراد ایسی ورزش ہے جس میں جسم کے بوجھ سے ہی وزن کم کیا جائے۔ ایسی ورزش میں پلانکس، پش اپس، بائی سیپس وغیرہ شامل ہیں جس میں سارا بوجھ جسم کے اوپری حصے پر ہوتا ہے۔ اور وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

کارڈیو ورزشیں

کارڈیو ورزشیں جیسے جاگنگ، واک، سوئمنگ سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے، پسینہ آتا ہے اور جسم کے تمام اعضاء حرکت میں ہونے کی وجہ سے ہر حصے کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر