Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا پیغام

Now Reading:

ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا پیغام

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک بحریہ پائیدار بحری اقتصادی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمارے پانیوں کے ذریعے نیوی گیشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ساحلی ریاست ہے جس کے پاس 1000 کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ دو لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر کا سمندری علاقہ خصوصی اقتصادی زون میں شامل ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے بتایا کہ 2015 میں پاک بحریہ کے شعبہ برائے ہائیڈروگرافی نے دیگر متعلقہ قومی اداروں کے تعاون سے 50 ہزار مربع کلو میٹر کے اضافی سمندری علاقے کو متعلقہ یو این کمیشن سے اضافی کونٹینٹل شیلف کے طور پر منظور کروا کر اسے پاکستان کے سمندری زون میں شامل کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے کنوونشن برائے بحری قوانین ے تحت، ساحلی ریاستیں اپنے سمندروں کے ہائیڈروگرافک سروے اور بحری نقشے بنانے کی ذمہ دار ہیں۔

 

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اکستان کی طرف سے پاک بحریہ کے محکمہ برائے ہائیڈروگرافی نے اس ذمہ داری کو پورا کیا گیا ہے اور 1976 سے باقاعدگی سے سمندر کے کورڈینیٹر کے فرائض بھی سرانجام دے رہا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ 2019 میں پاک بحریہ کے بیڑے میں ایک نئے سروے جہاز پی این ایس بحرِ مساح کو بھی شامل کیا گیا جس سے ہماری بحری سروے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، اس جہاز کو بھی خطے کے ممالک کی سروے ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ہر سال عالمی یومِ ہائیڈروگرافی مناتی ہے تاکہ تمام بحری سرگرمیوں میں ہائیڈروگرافی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دن، پاک بحریہ اپنے سمندروں میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور پائیدار بحری معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر