
مونس الہٰی نے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے ایف آئی اے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح پتہ چلا ایف آئی ار ہوئی مجھ پہ، انہوں نے جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ٹیمیں تیار کی ہیں ریڈ کیلئے، جو خرچہ ریڈز پہ کرنا ہے، احسن اقبال کو اسکی چائے پلا دیں، سب سے بڑا کیس پرائم منسٹر کے اوپر ہے سولہ ارب روپے کا، سولہ ارب کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔
مونس الہٰی نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنا ہے، میں حاضر ہوں، مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا اور نہ بتایا گیا، رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ عمران خان مارتا بھی ہے اور ذلیل بھی کرتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ دفتر بند ہے میں ابھی اسلام آباد سے آ رہا ہوں، مجھے پتہ نہیں ہے، رانا صاحب کہہ رہے ہیں 72 کروڑ کا کیس ہے، یہ سیاسی انتقام ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News