Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر

Now Reading:

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر
تیل وگیس کا نیا ذخیرہ

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کی دریافت شدہ ذخائر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گیس کے ذخائر 25 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ کر 50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئے ہیں۔

ترجمان ماڑی پٹرولیم کا کہنا ہے کہ کنویں سے 300  بیرل یومیہ تیل بھی دریافت ہوا، ماڑی پٹرولیم شراکت داروں کے ساتھ ملکر دریافت کو  پیداوار میں لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 ترجمان ماڑی پٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ساتھ بھی ملکر کام کر رہی ہے، سوئی نادرن کنویں کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کرے گی۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

Advertisement

تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ ضلع ٹنڈوالہیار سے ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے دریافت کیا ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرہ سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکل سکتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت کے لئے زیرزمین 2573 میٹر کھدائی کی گئی جو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔

ذخیرے سے یومیہ 1400 بیرل تیل کیساتھ یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر