Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی، وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظور دے دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کرلیا، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، نادرا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کے لیےاقدامات کی ہدایت دی گئی، کابینہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی، وزیرداخلہ کوہدایت کی گئی کہ واقعے کی فوری رپورٹ دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اگلے کابینہ اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی، ورک ویزا کیٹگری میں دیگر تمام کیٹگریز شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطرناک فضلے کی نقل و حرکت، ٹھکانے لگانا، دوسرے ممالک سے ویسٹ ڈمپ ہونے سے متعلق پالیسی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی خطرناک فضلے کے حساب سے بنائی گئی ہے، آج کی کابینہ نے ایک سنگ میل پالیسی منظور کی ہے، خطرناک فضلہ ہم سب کی صحت کیلئے مضر ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل ویسٹ ڈائریکٹوریٹ بنانا ہوگی، ہمیں ایک نیشنل ایکشن پلان کے تحت آگے بڑھنا ہوگا، پانی کے ذخائر کو بھی فضلہ آلودہ کرتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسیز کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہوگا، ان سارے کاموں کو روکنے کیلئے یہ پالیسی بنانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ  1990 میں 624 کنٹینر شپ ہوئے جنہوں نے پاکستان میں فضلہ ڈمپ کیا تھا، اس کو روکنا بہت ضروری ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کو نہ آنے دیں، 80 ہزار ٹن ایک سال میں اگر پرائیویت باڈیز کے ذریعے امپورٹ کرکے ڈمپ کررہےہیں۔

Advertisement

شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان بیزل کنونشن کا دستخط کنندہ ہے، اس میں مائکرو پلاسٹکس بھی ہیں، ہم صوبوں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان بنائیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر