سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان موجودہ حکومت کی حمایت میں آگے آگے رہتی ہیں لیکن اس بارانہوں نے بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف آواز اٹھا ہی لی۔
سماجی کارکن اور ٹی وی اینکر ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا اور لکھا کہ کل رات میرے دوست کے ایک بزرگ پڑوسی گرمی کی وجہ سے انتقال کر گئے، وہ اکیلے رہنے والے بزرگ تھے اور ایئرکنڈیشن لینے کے قابل نہیں تھے۔
Last night an elderly neighbour of my friend passed away because of the heat. He was a pensioner living alone & could not afford to have the air conditioning running. Plz check on & help your neighbours through this hot weather & excessive #Loadshedding
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 30, 2022
ریحام خان نے اپیل کی کہ ’براہ کرم! اس گرم موسم میں ضرورت سے زیادہ اپنے پڑوسیوں کی مدد کریں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’لوڈ شیڈنگ‘ کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہےکہ ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
