قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس دوران حکومت آئندہ مالی سال 23۔2022 کا ایجنڈا پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شام 4 بجے منعقد ہوگا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔
ملکی اور بین الاقوامی محاذوں پر معیشت کو درپیش موجودہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تشکیل دیا گیا ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوں گی۔
اسکے علاوہ غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوں گی۔
بجٹ 23۔2022 وفاقی ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات:
مالی سال 23۔2022 کیلئے 800 ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت 730 ارب روپے حکومت پاکستان اور 70 ارب روپے بیرونی امداد ہوگی۔
قومی ہائی وے اتھارٹی کیلئے 121 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے اور وزارت آبی وسائل کیلئے 96 ارب 80 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسکے علاوہ صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 96 ارب 48 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔
پاور ڈویژن کیلئے 49 ارب روپے سے زائد کے فنڈز، ضم شدہ اضلاع کیلئے 50 ارب روپے اور وزارت ریلوے کیلئے 33 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
کابینہ ڈویژن کیلئے 60 ارب روپے سے زائد اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے 41 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وزارت منصوبہ بندی کیلئے 20 ارب روپے سے زائد اور اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 25 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
اسکے علاوہ وزارت تعلیم کیلئے 6 ارب اور وزارت آئی ٹی کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
