سندھ ہائی کورٹ نے فریئرہال کی حدود میں نئی تعمیرات پرمرتضیٰ وہاب سے وضاحت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں فریئرہال سمیت دیگرآثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے مرتضی وہاب کو شہر میں ہیریٹیج عمارتوں میں مداخلت سے بھی روکتے ہوئے فریئرہال میں تعمیر ہونے والے گیٹ کو فوری توڑنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے فریئرہال کے نئے تعمیر ہونے والے گیٹ کو مسمار کرکے رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا نا قابل برداشت ہے۔
درخواست گزار ماروی مظہرنے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آثار قدیمہ کی عمارتوں میں نئی تعمیرات نہیں کی جاسکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
