محمود خان نے کہا ہے کہ خان صاحب خزانے میں22ارب چھوڑ کر گئے تھے اب9ارب رہ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی علاقوں کیلئے رکھے فنڈز کم کر دیے، خان صاحب خزانے میں22ارب چھوڑ کر گئے تھے اب9ارب رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے قربانیاں دیں، انہوں نے بجٹ پرکٹ لگا دیا، قوم بھکاری نہیں ہے جو2ہزار کیلئے آپ کے سامنے ہاتھ پھیلائے، ملک میں مہنگائی ہوگئی، یہ امپورٹڈ حکومت کے کارنامے ہیں۔
محمود خان نے کہا ہے کہ پیٹرول،ڈیزل،بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، عمران خان 22 ارب ڈالر چھوڑ کرگئے، امپورٹڈ حکومت دیکھ لے عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے، کپتان جب بھی کال دیں گے عوام ساتھ کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے50دن پورے ہوگئے، میری فورس میری عوام ہے، عمران خان کے علاوہ ملک میں سب لوٹے اور چور ہیں۔
دوسری جانب چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دیر میں ایک بڑا اسٹیڈیم بنائیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کا میدان بنانا ہماری پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں بچوں کے ساتھ میری طرح کے بزرگ بھی نظر آرہے ہیں، چاہتا ہوں انصاف اور حق کیلئے نوجوان کھڑے ہوں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا ہے، ہندوستان میں موجود مسلمانوں نے بھی پاکستان کیلئے ووٹ دیا تھا، امریکہ ،بھارت اور اسرائیل نے ہماری حکومت کیخلاف سازش کی اور شہبازشریف کو ملک پر مسلط کیا۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں60روپے اضافہ کر دیا، فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرہ کرنے گئے ہیں تاکہ ڈیزل ڈیزل کا نعرہ نہ لگے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیلئے دباو ڈالا، آئی ایم ایف نے پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا کہا تو میں نے کم کردی، عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکتا نہ کسی سے ڈرتا ہے، کسی کے آگے جھکنا شرک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
