
چند سال قبل تک کرپٹوکرنسی کا نام دنیا کے بیش ترممالک کی عوام کے لیے نامانوس تھا، لیکن اب معاملہ اس کے بلکل الٹ ہے۔
اب دنیا کا شاید ہی ایسا کوئی خطہ ہوجہاں، کرپٹوکرنسی خصوصاً بٹ کوائن اورایتھیریم کا نام یا اس کی خریدوفروخت نہ کرنے والا ہو۔
جس طرح گزشتہ سال ایلون مسک کی شاطرانہ چال نے بٹ کوائن کی قدرکوتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچایا اسی طرح رواں سال یوکرین پرہونے والی روسی جارحیت نے کرپٹوکرنسی کی افادیت کوامریکا، برطانیہ، یورپ، چین اور دیگرممالک کے سامنے روزروشن کی طرح عیاں کردیا۔
امریکا، برطانیہ، یورپ اوردیگرمغربی ممالک کے دباؤپردنیا کے بڑے ایکسینچ کوائن بیس نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹس اوران میں موجود ڈیجیٹل اثاثوں کومنجمند کردیا۔
مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قدر میں بدترین کمی، کرپٹو مارکیٹ میں کھلبلی
کرپٹوکرنسی جیسے مالیاتی غفریت پرقابوپانے کے لیے امریکی صدرجوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹوآرڈرجاری کردیا۔
دوسری جانب کچھ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ادائیگیوں کے لیے کرپٹوکووصول کررہی ہیں توکچھ پلیٹ فارمزان کی لین دین پرپابندیاں عائد کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی بینک کا بٹ کوائن کے بعد ایتھریم میں ٹریڈنگ کا اعلان
چین کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن وی چیٹ نے اپنے پلیٹ فارم پرنان فنجائی ایبل ٹوکنز( این ایف ٹی) اور کرپٹوخدمات پرسخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔
چین کے مقبول اخبارساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سےکرپٹوکرنسی اورڈیجیٹل اثاثوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے اوراسی تناظرمیں وی چیٹ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پرکرپٹوسے متعلق اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر درجنوں کمپنیوں کو نوٹس جاری
وی چیٹ کی ڈیویلپرکمینی ٹینسیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ہم نے اپنے پلیٹ فارمزپرکرپٹو کے اجرا، تجارت، اس میں سرمایہ کاری اوراین ایف ٹی کوغیرقانونی کاروبارقراردے دیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ضابطئہ اخلاق کے سیکشن 3.24 میں اسے’ غیر قانونی کاروبار ‘ کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔
اگرکوئی اکاؤنٹ کرپٹوکی لین دین، اس کے اجرا اورسرمایہ کاری میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی، اورہوسکتا ہے کہ اس اکاؤنٹ کومستقل طورپربین کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا بٹ کوائن اور ایتھیریم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے آخرمیں وی چیٹ کے ڈیولپرزٹینسینٹ نے حکومتی پالیسیوں کومد نظررکھتے ہوئے مذکورہ ایپ پرکرپٹواوراین ایف ٹی کے پبلک اکاؤنٹس سے منسلک تمام لنکس کو بلاک کردیا تھا۔ جس کا مقصد پرانے اوررسکی نان فنجائی ایبل ٹوکنزکی خرید و فروخت کا سدباب کرنا تھاْ
وی چیٹ نے جن این ایف ٹی ٹریڈنگ پلیٹ فارمزتک رسائی پر پابندی عائد کی، ان میں آئی باکس، آرٹ میٹا، ون میٹا اوردیگربڑے نام شامل تھی۔
یاد رہے کہ چینی قوانین کے تحت کرپٹو کرنسی کی تجارت اور مائننگ پرسخت پابندی عائد ہے، تاہم این ایف ٹی کو حاصل قانونی حیثیت کے بارے میں ابہام موجود ہیں۔
نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔
سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔
کرپٹو کرنسی کے لیے 2022 کیسا ثابت ہوگا؟
کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ پرنظررکھنے اور اس کی قدر کے بارے میں پیش گوئی کرنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2022 بٹ کوائن کی قدر میں کمی کا سال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہنیوں میں بٹ کوائن کی قدرمیں بہت بڑی کمی ہوگی جس کے اثرات دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں پربھی مرتب ہوں گے۔
وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی لمحوں میں آسمان سے زمین پراورزمین سےآسمان پرجانے والی متغیرکرنسی ہے۔ مستقبل میں اس کی قدر میں مزید 20 فیصد تک کی کمی متوقع ہے۔ لیکن بٹ کوائن کی وجہ شہرت ہی اس کا عدم استحکام ہے۔
سوسیکس یونیورسٹی کی فنانس پروفیسرکیرول الیگزینڈراکا کہنا ہے کہ 2022 میں بٹ کوائن کی قدرنہایت کم ہوکر 10 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ جائے گی۔
کیرول کا کہنا ہے کہ اگرمیں ایک سرمایہ کارکی نظرسے سوچوتومجھے 2022 میں بٹ کوائن کریش ہوتا نظر آرہا ہے۔ کیوں کہ اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اوراسے سرمایہ کاری میں ایک کھلونے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ خود کو دہراتی ہے۔ 2018 میں بٹ کوائن 20 ہزارڈالرکی سطح پر پہنچ کر چند ماہ میں 3 ہزار تک گر گیا تھا۔
یونین بینک کے چیف ایکویٹی اسٹریٹیجسٹ ٹوڈ لوونسٹن کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کے پرائس چارٹ پر نظر ڈالی جائے تو اس میں کئی ببلزدکھائی دیتے ہیں۔
تاہم، کرپٹو کرنسی کوسپورٹ دینے والے افراد اس بارے میں کہتے ہیں کہ اُس وقت چیزیں مخلتف تھی، اب اس مارکیٹ میں بڑے ادارے سرمایہ کاری کے لیے کود رہے ہیں، لیکن میرے خیال میں 2022 بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کریش ہونے کا سال ہے۔
گزشتہ ماہ سے بٹ کوائن اور ایتھیریم کی قدرمیں ہونے والا بدترین اضافہ بھی ماہرین کی اس پیش گوئی کی تصدیق کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News