تصور کریں کہ آپ ایک کیمپ فائر کے سامنے بیٹھے ہیں، ایک دھویں دار خوشبو ہوا میں پھیلی ہوئی ہے کیونکہ کھلی آگ پر قہوہ پک رہا ہے۔
اس دوران آپ کی نظر چمکتی ہوئی نارنجی لپٹوں پر پڑتی ہے، تو کیا کبھی آپ کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ یہ لکڑیاں کیوں آگ میں جل رہی ہیں لیکن وہ دھاتی برتن جس میں قہوہ پک رہا ہے، آگ سوائے اسے گرم کرنے کے مزید اس کا کچھ کیوں نہیں بگاڑ پا رہی؟
چلئے اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
کچھ چیزوں میں آگ لگنے یا نہ لگنے کی وجہ ان کے کیمیائی بانڈز اور ان بانڈز کو تبدیل کرنے یا توڑنے میں جو توانائی صرف ہوتی ہے اس پر منحصر ہوتی ہے۔
لیکن سب سے پہلے آگ کے لیے کچھ پرائمرز کی ضرورت ہوتی ہے، آگ کے وجود کے لیے چند چیزیں ضروری ہیں آکسیجن، حرارت اور ایندھن۔
اوریگون یونیورسٹی کے کیمیا دان کارل بروزیک نے لائیو سائنس کو بتایا کہ آکسیجن ایک گیس ہے جو ہوا میں موجود ہے، گرمی رگڑ کے ساتھ پیدا کی جا سکتی ہے، جیسے کہ جب آپ کسی ماجس کو گھستے ہیں، یا یہ دوسرے طریقوں سے بھی پیدا ہو سکتی ہے، جیسے کہ بجلی گرنا۔ ایندھن وہ چیز ہے جو جلتی ہے۔ عام طور پر یہ نامیاتی مواد سے بنی کوئی بھی چیز ہوسکتی ہے۔
اس صورت میں، “نامیاتی” سے مراد ایسے مالیکیولز ہیں جو بنیادی طور پر کاربن ہائیڈروجن بانڈز سے بنے ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان میں آکسیجن یا دیگر ایٹم بھی شامل ہوتے ہیں، جیسے کہ فاسفورس یا نائٹروجن۔
جلنا ایک کیمیائی رد عمل ہے جو نسبتاً کمزور کیمیائی بانڈز کے ساتھ غیر مستحکم نظام سے توانائی خارج کرتا ہے۔
بروزیک نے کہا کہ ہر چیز زیادہ مستحکم ہونا چاہتی ہے، خاص طور پر نامیاتی مالیکیول جن میں کاربن، آکسیجن، ہائیڈروجن اور چند دیگر عناصر ہوتے ہیں۔
لکڑی اور کاغذ جیسے مواد، جو آسانی سے آگ پکڑ لیتے ہیں، سیلولوز سے بنے ہیں جو کہ کاربن، ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان بانڈز پر مشتمل ایک مالیکیول ہے۔
بروزیک لہتے ہیں کہ جب کوئی چیز جلتی ہے، تو یہ ختم ہوتی ہے اور بہت ساری توانائی جاری کرتی ہے کیونکہ اب آپ نظام کو کم توانائی کی حالت میں لے جا رہے ہیں اور اس توانائی کو کہیں جانا ہے۔”
جب لکڑی سے بنی کوئی چیز آگ پکڑتی ہے، تو سیلولوز جو کہ لکڑی کو بناتا ہے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کے بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں مضبوط بانڈز کے ساتھ انتہائی مستحکم مالیکیولز ہیں۔
اس کیمیائی عمل سے خارج ہونے والی توانائی گیس کے ایٹموں میں موجود الیکٹرانز کو اکساتی ہے، جس کے نتیجے میں نظر آنے والی روشنی خارج ہوتی ہے۔ بروزیک نے کہا کہ یہ روشنی ہمیں شعلے کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
اب واپس آتے ہیں جلتی ہوئی لکڑی اور قہوے کے اس برتن کی طرف، لکڑی اور دھاتی برتن کے درمیان فرق اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ جب آگ لگائی جائے تو مواد اس میں شامل توانائی کو کتنی اچھی طرح سے تقسیم کر سکتا ہے اور اس کے کیمیائی بانڈز کتے مضبوط ہیں۔
دھات میں موجود مضبوط کیمیائی بانڈز آسانی سے نہیں ٹوٹ سکتے۔ جبکہ لکڑی کے ایک ٹکڑے میں ان مضبوط بانڈز کی کمی ہے، اس لیے اس میں شعلے سے توانائی جذب کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
لکڑی توانائی کو جذب کرنے کے بجائے آگ پکڑ کر توانائی چھوڑتی ہے۔ لیکن برتن میں موجود دھات میں “اس توانائی کو جذب کرنے اور اسے ختم کرنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے” یہی وجہ ہے کہ برتن چھونے پر گرم محسوس ہوتا ہے۔
گرمی کا بہترین طریقے سے جذب ہونا لکڑی کو آگ لگنے سے بھی روک سکتا ہے۔
بروزیک نے مزید کہا کہ اگر پانی سے بھرے کاغذ کے کپ پر شعلہ لگایا جائے تو کپ نہیں جلے گا۔ چونکہ کپ میں موجود پانی گرمی کو جذب کر سکتا ہے، اس لیے کاغذ کو آگ نہیں لگے گی۔ (اگرچہ ہم آپ کو یہ تجویز نہیں کرتے کہ آپ اسے خود آزمائیں۔)
تاہم، کچھ دھاتیں جلتی ہیں۔ اس طرح کی “آہن دھاتیں”، بشمول پوٹاشیم اور ٹائٹینیم، آتش بازی بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
بروزیک نے بتایا کہ آتش بازی میں دھاتیں پاؤڈر کی شکل میں ہوتی ہیں، جو اسے گرمی اور آکسیجن کے ساتھ زیادہ تیزی سے رد عمل ظاہر کرنے کے لیے زیادہ سطحی رقبہ فراہم کرتی ہے۔
جب ان دھاتوں کو آکسیجن کے ساتھ رد عمل کا اظہار کرنے کے لیے کافی گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو خارج ہونے والی توانائی ان کے مختلف رنگوں میں جلنے کا سبب بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News