اسلام آباد: ملک بھر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت کے بغیر غیر قانونی ڈرماٹالوجسٹ کی ڈگریاں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹالوجسٹ نے غیر قانونی طور پر ڈگری دینے والی یونیورسٹیز کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بول نیوز نے غیر قانونی ڈرماٹالوجسٹ کی ڈگریاں بانٹنے کی دستاویز حاصل کرلی ہیں۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق غیر قانونی ڈرماٹالوجسٹ کی ڈگریاں بانٹنے میں یونیورسٹی آف فیصل آباد سر فہرست ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ایچ ای سی کی منظوری کے بغیر فیصل آباد یونیورسٹی کی 52 فی میل ڈرماٹالوجسٹ کا پہلا بیچ کورس مکمل کرنے کے قریب ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈرماٹالوجسٹ کیلئے طالب علموں کا انٹرن شپ کرنا لازم ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ فیصل آباد یونیورسٹی کا متعارف کردہ ڈرماٹالوجسٹ پروگرام مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے غیر منظور شدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
