Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

Now Reading:

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
شدید گرمی کی پیشگوئی

ملک بھر کے میں شدید گرمی کی ایک اور لہر کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  5 سے 9 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی  ہے۔

اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت مشرقی بلوچستان، سندھ کے وسطی اور شمالی علاقے آئندہ 4 سے 5 روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس لہر کے دوران سندھ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے ۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں کراچی میں جون کے وسط میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ اس بار مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  مون سون کو سپورٹ کرنے والا تمام سسٹم اس وقت طاقتور ہے اور ایسے 5 سے 6  سسٹم کراچی کو متاثر کرسکتے ہیں۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  جون کے وسط تک موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا البتہ 15 جون کے بعد مطلع ابر آلود رہنا شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر