
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے مچ میں ریورس سویپ شاٹ پر چھکا مار کر سابق جنوبی افریقن بلاباز ڈی ویلئرز کی یاد دلا دی۔
تفصیلات کے مطابق جو روٹ نے یہ شاٹ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں کھیلی جب وہ 16 رنز پر کھیل رہے تھے،انہوں نے یہ شاٹ نیوزی لینڈ کے بولر ویگنر کی گیند پر کھیلی۔
Joe Root with a reverse scoop😳pic.twitter.com/OH12yhfeAH
— CricTracker (@Cricketracker) June 26, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جاری ہے جس کے چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی جو روٹ کی نقل کرنے میں ناکام،ویڈیو وائرل
نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لئے انگلینڈ کو مزید 113 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
جو روٹ نے اب تک 120 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 10254 رنز بنائے ہیں جس میں 27 سینچریاں اور 54 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News