Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریشبھ پانٹ کی پہلی بار کپتانی،کوچ کی حمایت

Now Reading:

ریشبھ پانٹ کی پہلی بار کپتانی،کوچ کی حمایت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی  ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد رشبھ پانٹ  اپنی بلے بازی اور قیادت کے بارے میں خدشات کے باوجود  بھارت کے منصوبوں کے لیے “اٹل” رہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ وکٹ کیپر بلے باز  بھارتی کپتان کے طور پر اپنا ڈیبیو کر رہے تھے، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو رہی تھیں کہ وہ  کپتانی نہیں کرسکتے۔

سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں بھارت کو شکست ہوئی لیکبن اگلے دونوں میچز جیتے ،پانٹ  سیریز میں صرف 29، 5، 6 اور 17  اسکور بناسکے۔

راہول ڈریوڈ نے کہا کہ وہ ہماری بیٹنگ لائن اپ کا ایک لازمی حصہ ہے،یہ حقیقت ہے کہ وہ بائیں ہاتھ کا کھلاڑی ہے، درمیانی اوورز میں ہمارے لیے بہت اہم ہے اور وہ آگے بڑھنے والے ہمارے منصوبوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ابتدائی 2 یا 3 میچز سے کسی کی کپتانی کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

Advertisement

کوچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک نوجوان کپتان ہے، وہ ہر وقت سیکھ رہا ہے، وہ ایک لیڈر کے طور پر بڑھ رہا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ مواقع مل رہے ہیں، اس کے بارے میں فیصلہ کرنا ایک بار پھر جلد بازی ہے ۔

واضح رہے کہ رشبھ پانٹ  نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی قیادت کی اور گزشتہ سال ٹیم کو پلے آف تک پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر