Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالوں کیلئے صحیح کنگھا کونسا ہے؟ جانیے

Now Reading:

بالوں کیلئے صحیح کنگھا کونسا ہے؟ جانیے

بال ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بال لمبے، موٹے اور چمکدار ہوں۔

اس لیے آج ہم بتائیں گے کہ آپ کے بالوں کے لیے  لکڑی والا کنگھا اچھا ہے یا پھر پلاسٹک والا۔

اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے لیے پہلے ان کی نوعیت اور ساخت کو  سمجھنا ہوگا جبھی آپ مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

لکڑی کی کنگھیاں عام پلاسٹک کی کنگھیوں سے بہتر سمجھی جاتی ہیں کیونکہ لکڑی کے کنگھے بالوں کے لیے نرم ثابت ہوتے ہیں۔

لکڑی کے کنگھے پلاسٹک کی کنگھیوں کے برعکس ماحول دوست ہوتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہوں اور آپ بہت سے دوسرے مسائل سے گزر رہے ہوں تو اس ک ا استعمال شروع کردیں، یہ بالوں کی نزاکت کا خیال رکھ سکتا ہے اور مزید نقصان سے بچا سکتا ہے۔

لکڑی کا کنگھا جب آپ اپنے بالوں کو الگ کر رہے ہوتے ہیں تو یہ نہیں کھینچتا اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

لکڑی کا کنگھا آپ کے سر کی جِلد کو ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے کیونکہ اس کے دانت نرم ہوتے ہیں اور یہ سر میں خون کی گردش کو فروغ دیتا ہے۔

اس کے استعمال سے خشکی کے امکانات کم ہوتے ہیں اور یہ ساتھ ہی آپ کے سر کی جِلد پر موجود چکنائی کو بھی کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لکڑی کے کنگھے خاص لکڑیوں سے بنائے جاتے ہیں جیسے نیم کے درخت کے تنے سے جو کہ الرجی یا فنگل کی افزائش کو روکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر