Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، وزیر اعظم
شہباز شریف

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، ہم آج اس کا بویا کاٹ رہے ہیں یہ کانٹے عمران نیازی کے بچھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں، جلد عوام کو سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرینگے، مہنگائی کا احساس ہمیں بھی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں کے ترقیاتی مسائل حل کیے جائیں گے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں امیر حیدر ہوتی، عائشہ رجب بلوچ، شگفتہ جمانی، ملک سہیل آغا شاہ اور زیب درانی شامل تھے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
ایس ایس پی نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، سات اہلکار معطل
کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، فیملی اور ساتھیوں کے بیان سامنے آگئے
پاکستان سمیت 15 ممالک، عرب لیگ اور او آئی سی کی اسرائیلی قبضے و الحاق کے فیصلے کی مذمت
وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر