پاکستان بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے جس کے باعث اس وائرس کی تشخیص والے مریضوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1236 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں کورونا کی تشخیص کی گئی ہے۔
دوسری جانب این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران 11943 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں 94 میں کورونا وائرس مثبت ہونے کی تشخیص ہوئی ہے ۔
COVID-19 Statistics 13 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,934
Positive Cases: 94
Positivity %: 0.79%
Deaths: 00Patients on Critical Care: 50Advertisement— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 13, 2022
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کورونا کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں 50 افراد داخل ہیں جبکہ کورونا سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
