
ایسے افراد جو وزن کم کرنے، فٹنس کے حصول یا اپنے ڈائٹ پلان پر سختی سے عمل کرتے ہیں تو کبھی کبھاروہ اس سے اکتا جاتے ہیں تو ایک دن ایسا مقرر کرتے ہیں جس میں وہ اپنی ڈائٹ کو چھوڑ کر دوسری غذائیں کھاتے ہیں جو اتنی صحت بخش نہیں ہوتی جیسے آئسکریم اور پیزا وغیرہ۔
تاہم ان کے استعمال سے ان کا ڈائٹ پلان ضرور متاثر ہوتا ہے۔ یہاں پر ایسی ہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو نہ صرف صحت بخش ہیں بلکہ یہ کیلوریز اور غذائیت کے اعتبارسے بہترین ہیں جو آپ کے صحت مندانہ ڈائٹ پلان کو خراب نہیں کریں گی۔
بادام
سپر فوڈ میں شامل بادام صحت مند چکنائی، پروٹین، فائبراور وٹامن ای سمیت کئی صحت بخش غذائی اجزاء کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اس میں مونو سیچوریٹڈ چکنائی بھی پائی جاتی ہے جو جسم کے اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کی سطح کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے اس کا استعمال آپ نہ صرف صحت مند رکھے گا بلکہ اس کا ڈائٹ پلان بھی متاثر نہیں ہوگا۔
پاپ کارن
اگر آپ ایک سستے، تسلی بخش اور بہترین اسنیک کی تلاش میں ہیں جس سے آپ کا ڈائٹ پلان بھی متاثر نہ ہوتو پاپ کارن سے بہتر انتخاب کوئی نہیں ہوسکتا۔ ساڑھے تین کپ پاپ کارن آپ کے پیٹ بھرنے میں مدد فراہم کرے گا جبکہ اس سے آپ کو روزانہ کی تجویز کردہ اناج کی مقدار بھی مل جائی گی۔
کوشش کریں کہ پاپ کارن گھر میں تیار کریں بازار یا پیکٹ والے پاپ کارن میں مکھن موجود ہوتا ہے اس لئے اسے لینے سے گریز کریں۔
پیزا
گھر میں پیٹا پیزا تیار کریں اور اس میں سبزیوں کو استعمال کر کے اس کی کیلوریز کو کم کرنے کے ساتھ صحت بخش بھی بنا سکتے ہیں، جبکہ اس مقصد کے لئے اناج سے بھرپور مفن بھی لے سکتے ہیں یہ بھی ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ پیزا پرایک چوتھائی کپ ٹماٹر کی چٹنی، پنیر کا ایک چھوٹا ٹکڑا اور سبزیاں بھی شامل کرسکتے ہیں۔
آئسکریم
ایسی ائسکریم جو کریم کے بجائے دودھ سے تیار کی گئی ہو جیسے جیلاٹو، اس میں عام آئسکریم کے مقابلے میں 30 فیصد کم کیلوریز پائی جاتی ہے۔ اس کا آدھا کپ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ منفرد ذائقہ کے ساتھ ایک صحت مند غذا ہے روازنہ اس کا ایک اونس مزاج کے لئے مفید ہونے کے ساتھ بی ایم آئی کو بھی بہتربناتا ہے اس کے لئے ڈارک چاکلیٹ، کوکویا آپنی پسند کی کسی بھی چاکلیٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ 150 کیلوریزسے زیادہ نہ ہو۔ اس طرح یہ غذائیں آپ کے ڈائٹ پلان کے ساتھ بھرپور مطابقت رکھتی ہیں کیونکہ یہ کم کیلرویز کے ساتھ صحت بخش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News