Advertisement
Advertisement
Advertisement

خدا کا خزانچی، جو پُل کے نیچے پھانسی کے پھندے سے جھولتا پایا گیا

Now Reading:

خدا کا خزانچی، جو پُل کے نیچے پھانسی کے پھندے سے جھولتا پایا گیا
Hanging Dead

آج (19 جون) کو برطانیہ کی تاریخ کے سب سے پراسرار قتل کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

یہ 19 جون 1982 کی بات ہے جب رابرٹو کیلوی لندن میں بلیک فریئرز برج کے نیچے پھانسی کے پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

‘گاڈز بینکر’ (خدا کا خزانچی) کے نام سے مشہور اس شخص کے بارے میں عمومی رائے تھی کہ اس نے اپنی جان خود لی، لیکن نجی تفتیش کاروں اور صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلوی کی موت میں کئی چیزیں ایسی تھیں جو ظاہری منظر سے پوشیدہ تھیں۔

اطالوی بینکر رابرٹو کیلوی کی تفتیش میں شامل ججوں میں سے تین

کیلوی پر الزام تھا کہ وہ “بینکو ایمبروسیانو” کے ذریعے مافیا اور ویٹیکن کی جانب سے منی لانڈرنگ کی گئی بڑی رقم سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔

Advertisement

کیلوی کو ‘گاڈز بینکر’ کا لقب دیا گیا تھا، کیونکہ اس کے بینک کو ویٹیکن کی حمایت حاصل تھی۔

دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ویٹیکن دنیا کا واحد اَن ریگولیٹڈ بینک (بینکاری قوانین سے ماورہ بینک) چلاتا تھا۔ جس کا مطلب ہے کہ اس میں پیسہ لگایا جاسکتا ہے، اور منافع ٹیکس کے قوانین کے تابع نہیں ہوگا کیونکہ یہ اطالوی ریگولیٹرز کے زیرِ اثر نہیں تھا۔

تاہم، خیال کیا جاتا ہے کہ جب 1981 میں بینک کریش ہوا تو ایک بلین پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم کھو گئی۔ جس کے اگلے ہی سال کیلوی جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے لندن فرار ہو گیا۔

اس نے انگریزی دارالحکومت میں قلیل وقت گزارا اور ایک دن بلیک فریئرز برج سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

Scaffolding under Blackfriars Bridge from which Roberto was found hanging as an apparent suicide

بلیک فریئرز پل کے نیچے کا وہ حصہ جہاں بینکو امبروسیانو کے صدر رابرٹو کیلوی کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی

برسوں تک، سرکاری حکام کا یہ ماننا رہا کیلوی نے خودکشی کی، لیکن 2003 میں سٹی آف لندن پولیس نے اس کیس کو قتل کی انکوائری کے طور پر دوبارہ کھولا، لیکن کسی کو سزا نہیں ملی۔

Advertisement

اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ کیلوی کے پاس تین مختلف کرنسیوں پر مشتمل تقریباً 15 ہزار ڈالرز کی نقد رقم تھی۔

جبکہ اس کے جسم پر موجود کپڑوں کے اندر کچھ اینٹیں بھی پائی گئیں۔

کیلوی کی موت کے نو سال بعد، اس کے خاندان نے جیف کاٹز نامی ایک نجی جاسوس کی خدمات حاصل کیں۔

اس نے کیلوی اور اس کی موت کے وقت جو چیزیں پہن رکھی تھیں ان کے متعدد فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا، جن کے کچھ دلچسپ نتائج موصول ہوئے۔

مثال کے طور پر، تفتیش کاروں کو اس کے سوٹ کی جیبوں اور انڈرویئر سے کئی اینٹیں ملیں۔ تاہم، کیلوی کے ہاتھوں کے ٹیسٹوں نے اشارہ دیا کہ ان پر اینٹوں کی باقیات کا کوئی نشان نہیں تھا۔

اس بات کا امکان نہیں تھا کہ کیلوی نے کبھی اینٹوں کو چھوا ہو، جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی اور نے انہیں وہاں رکھا۔

Advertisement

رابرٹو کیلوی کی اٹلی میں لی گئی ایک تصویر

کیلوی کی گردن پر بھی زخم تھے، لیکن یہ پھانسی سے ہوئی موت سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

مزید برآں، کیلوی کے جوتوں میں پل کے سہاروں پر موجود زنگ یا پینٹ کا کوئی نشان نہیں تھا۔

اٹلی میں کیلوی کے قتل کے الزام میں پانچ افراد پر مقدمہ چلایا گیا، لیکن 2007 میں سب کو بری کر دیا گیا۔

کیس میں جج نے ناکافی شواہد کا حوالہ دیا، تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ ان کی موت خودکشی کے بجائے قتل تھی۔

کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ کیلوی نے مافیا کے 50 ملین پاؤنڈ کا غبن کیا۔ جب بینک کریش ہو گیا تو تنظیم کے پیسے ضائع ہو گئے۔

Advertisement

وہ ایک غیر قانونی P2 میسونک کا بھی رکن تھا، جس کے اراکین کو frati neri کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا ترجمہ ‘بلیک فریئرز’ (کالے راہب) ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر