
ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتی گئی رقم لینگے یا نہیں؟ اداکار نے فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔
جانی ڈیپ کے وکیل بینجمن چیو کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
وکیل بینجمن چیو کے مطابق جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا۔
واضح رہےکہ جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے جانی ڈیپ کو ایک مشورہ بھی دیا تھا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، امبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں گے کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس کے علاوہ امبر ہرڈ پر تنقید کرنے والوں کو بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات رکھنے کی تاکید کریں۔
I wish Johnny Depp would now give a statement waiving all Amber Heard’s damages, saying it was never about the money, urge the trolls to stand down & wish her well.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 1, 2022
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کیلئے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب پھر آبدیدہ ہوگئے
یہ بھی پڑھیں: دُنیا مطلبی ہے،کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News