پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں کے ٹویٹر اکاونٹس بلاک کرنے کا معاملے پر ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی سفارتخانوں، اہم شخصیات کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر اپنے متعصبانہ رویے پر نظر ثانی کرے اور بھارت میں سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کی بحالی کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے۔
بھارت نے ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سمیت متعدد پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ اکاؤنٹس ’’ندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں‘‘۔
بعد ازاں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستانی مشنز کے اکاؤنٹس تک رسائی فوری طور پر بحال کرے اور اظہار رائے کی جمہوری آزادیوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس ایران، ترکی اور مصر سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے مشنز کے ذریعے چلائے جانے والے سرکاری ہینڈل ہیں اور بھارت کا یہ عمل تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
