 
                                                      دعا زہرا کیس
دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیکل بورڈ سے دعا کو پیش کرنے کی مہلت مانگی ہے۔
دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔ میڈیکل بورڈ میں سرکاری اور پرائیویٹ ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے تاہم پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی۔ پولیس نے میڈیکل کو بورڈ کو دعا زہرا سے متعلق آگاہ کردیا۔
ڈاکر زبیر آغا نے میڈیکل بورڈ کو بتایا کہ لڑکی پنجاب میں ہے لہذا پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی گئی ہے ، اب پولیس پر وہ کس دن لڑکی کو کراچی لاتی ہے، جس دن پولیس دعا زہرا کو کراچی منتقل کرے گی ، اگلے دن میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوگا۔
دعا زہر کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیکل بورڈ سے دعا کو پیش کرنے کی مہلت مانگی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو درخواست دی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی احکامات موصول ہوں گے ، ہم دعا زہرا کو لینے کے لئے چلے جائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے جب کہ لڑکی ںے اپنے بیان نے نہ رکشہ والے کا ذکر کیا یے نہ ٹیکسی کا جب کہ دعا ذہرا کیس سندھ کا بنتا ہی نہیں تو ہم کیا تفتیش کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 