
مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے اختیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اپوزیشن غلط بیانی کر رہی ہے، میں اے پی سی سی اجلاس میں بھی گیا ہوں، اس کےعلاوہ نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں بھی جا چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلےاجلاس میں قبائلی علاقے کی ترقی اورترقیاتی فنڈ کے لیے بات کی، صوبے کے حقوق کے لیے مفتاع اسماعیل سے بھی ملا، فنڈزعوام کے ہوتے ہیں، کچھ فنڈز اپوزیشن کے اراکین کے ہوتے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے اضلاع کے لیے بھی فنڈ بجٹ میں ڈالا ہے، ضروری پروجیکٹ کو زیادہ اورجاری کو92فیصد فنڈز جاری کیے، اپوزیشن کے مطابق حکومت نے جووعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔
صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے کہا کہ ہم نے صحت اصلاحات کا وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا کیا، صوبے میں ہرشہری کے پاس صحت کارڈ ہے، بی آرٹی بنانے کا وعدہ بھی پورا کیا، ہم صوبے کے اختیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی کرپشن کا الزام لگاتے ہیں وہ سامنے لائیں، ہم نے کہا تھا کہ صحت اصلاحات کریں گےکیا پورے پختونخوا میں 4 کروڑ لوگوں کے پاس صحت کارڈ نہیں؟ بی آر ٹی کی بات کی تھی کیا بی آر ٹی میں روزانہ لاکھوں لوگ سفر نہیں کرتے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News