
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والے کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
اوپر دی گئی تصویر سال 1900 کے دوران لی گئی تھی جس میں آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں واقع کپڑوں کی مل کے باہر 15 خواتین یونیفارم میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔
پہلی نظر میں اس تصویر کو دیکھیں تو کچھ خاص نظر نہیں آتا کہ جسے دیکھ کر کوئی خوفزدہ ہو لیکن اس میں ایسا کچھ پراسرار ہے جو آپ کو خوف میں مبتلا کر سکتا ہے۔
کیا آپ کو تصویر میں کچھ الگ نظر آیا؟ اگر نہیں تو ہم بتاتے چلیں کہ تصویر میں دائیں جانب موجود بیٹھی خاتون کو دیکھیں، ان کے کندھے پر کسی کا ہاتھ موجود ہے تاہم یہ ہاتھ ان کے درمیان اور پیچھے موجود کسی خاتون کا نہیں ہے کیوںکہ سب نے اپنے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔
یہ تصویر فوٹو شاپ ہے یا کوئی اتفاق اس حوالے سے کوئی حقیقت واضح نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News