
ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ناظم جوکھیوقتل کیس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکراچی میں ناظم جوکھیو قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس کی جانب سے جمع کروائے گیے چالان پرتاحال فیصلہ نہ ہوسکا، عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس، وکیل مظہرجونیجو اور ملزمان کے وکلا دلائل دیں گے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔
پولیس نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔
پولیس نے کیس میں سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام کیس سے خارج کرنے کی سفارش کررکھی ہے۔
ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔
یوسی ناظم کےامیدوارکا اپنا نام بھی ووٹر لسٹ سے غائب
الیکشن کمیشن کے کارنامے کے بعد شہری ندیم ساجد نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس پرعدالت نے دورانِ سماعت الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور نادرا سمیت دیگر فریقین سے 24جون کو جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News