سندھ ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 240 کے ضمنی الیکشن کے معاملے پرپی ایس پی امیدوارشبیر قائم خانی کی ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔
عدالت نے پی ایس پی امیدوارشبیرقائم خانی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی۔
لا آفیسر الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی خالی نشست پر60 دن میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ اس وجہ سے ضمنی الیکشن اتوار تک مؤخرنہیں کیا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے لا آفیسرنے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے متعلقہ پولنگ والے دن چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا ہے۔
حسان صابر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ لانڈھی، کورنگی میں بیشتر مزدو طبقہ ہے۔ الیکشن 16 جون بروز جمعرات رکھے گئے۔
وکیل درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مزدور طبقہ مزدوری پر جائے گا یا ووٹ ڈالے گا۔ ووٹنگ کی تاریخ جمعرات کی جگہ اتوا ررکھی جائے۔
پاک سرزمین پارٹی کے امیدوارشبیرقائم خانی کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ضمنی الیکشن ووٹنگ 16 کے بجائے 19 جون کو کروائی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے این اے 240 میں ضمنی انتخابات فوری ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
