
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے کاروبار، بینکنگ، آئی ٹی، سیاحت، توانائی، کھیل، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے باہمی تجارتی حجم بڑھانے پر زور دیا جبکہ وفاقی وزیر نے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔
Had a warm and productive meeting w/ H.E. Mr. Sardar Ayaz Sadiq @AyazSadiq122, Federal Minister for Economic Affairs of Pakistan. Current level of bilateral relations btw #Azerbaijan 🇦🇿 and #Pakistan 🇵🇰, especially enhancement of trade ties were the main topic of our discussion. pic.twitter.com/kNHL5JqXU2
Advertisement— Khazar Farhadov (@k_farhadov) June 1, 2022
ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے مزید کہا کہ آذربائیجان سے ایل این جی، ایل پی جی اور گیس کی درامد سے تیل کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گا۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی سے تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News