وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ہیں ۔
دورے کے دوران وزیراعظم گوادر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں گوادر کی بندرگاہ، علاقے کی ترقی، ترقیاتی منصوبوں جائزہ لیا جائے گا۔
اسکے علاوہ گوادر کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کا ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران گوادر کا یہ دوسرا دورہ ہے جس دوران وہ گوادر میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم انڈس اسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر سمیت امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین پارلیمنٹ بھی ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
