امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف احتجاج ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کے جانب سے نبی کی شان میں گستاخی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں، نبی ﷺ کی شان مسلمانوں کی زندگی کا ایک جز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو ایک بزدل قوم ہے جو نبی کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، ہمارے حکمران بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پاس نہیں کرواسکے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارے ملک معاشی بدحالی ہمارے حکمرانوں ، وڈیروں اور جاگیرداروں کی وجہ سے ہوئی ہے، اس وقت پورے عالم عرب اور برصغیر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے اور بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ مظاہرے میں جماعت اسلامی منا ریٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن اور جنرل سیکریٹری پرویز برکت بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
