آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ٹینکرڈرائیور فیصل بلوچ کو ان کی انسانی خدمت کے اعتراف میں تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا ہے۔
چیف آف اسٹاف 12 کور بریگیڈیئر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے آج ہیڈ کوارٹر 12 کور میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں ڈرائیور فیصل بلوچ کی پذیرائی کی گئی۔
ملاقات میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچانے والے آئل ٹینکر کے بلوچ ڈرائیور کی بہادری کا اعتراف بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل جاوید کو خصوصی طور پر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیا گیا اور فیصل جاوید کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر کیش انعام سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سات جون کو ڈرائیور فیصل بلوچ اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ لگے ٹینکر کو آبادی سے دور لے گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ڈرائیور فیصل جاوید جرات، حوصلے سے آگ لگے ٹینکر کو آبادی سے دور کرنے کے لیے تین کلومیٹر تک چلاتا رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
