Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

Now Reading:

امپورٹڈ حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی
پرویزالہٰی

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب بارے، عدالتی کیس اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

 چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کردار متنازعہ ہو چکا ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کے اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر نے پہلے بھی جانبداری کا مظاہرہ  کیا، ایوان میں پولیس طلب کرکے اس کا تقدس پامال کیا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مقدس ایوان میں پولیس بلانے پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، کامن ویلتھ سمیت دنیا کی اہم جمہوری تنظیموں نے ڈپٹی اسپیکر کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حق میں ان کے بیانات ان کے عمل کی عکاسی کرتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر منحرف ارکان سے مل کر حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئندہ جنرل الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان بھی کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعلیٰ کا غیر قانونی الیکشن کروایا، امپورٹد حکمران بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ان نااہل حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا ہر روز نیا بم گرایا جارہا ہے، عوام ضمنی انتخابات میں ان حکمرانوں  کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سنائیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر