
دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے اثرات نے پاکستان کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر زور پکڑنے لگی ہے جبکہ ملک گیر وبائی مرض کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
After a slight change in Covid-19 cases in some cities, the NCOC has recommended mask-wearing on all domestic flights, railways, and public transport within the country is mandatory. So all citizens are requested to wear a face mask during travel. 😷
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 27, 2022
کورونا کی اس لہر کے بڑھتے ہوئے اثرات کی پیش نظر حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا کے اثرات میں غیر معمولی اضافے کی پیش نظر تمام شہریوں سے ہر جگہ ماسک پہننے کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری جانب ین سی او سی نے تمام پروازوں، ریلوے، اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے،۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کی چھٹی لہر کے کیسز شہر کراچی میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کی ممکنہ شرح 12 فیصدر تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News