
دعا زہرا کیس
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزارکی جانب سے دعا زہرا کے میڈیا پر انٹرویوز اوراسے ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دعا زہرا کے پرنٹ الیکٹرونک میڈیا، سوشل میڈیا پر انٹرویوز سے روکا جائے۔ دعا زہرا کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
وکیل درخواست گزار نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی کہ دعا زہرا کے ملک سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے۔ 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ہے۔
دعا زہرا کے والد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ظہیراحمد کے بیان کے مطابق وہ 3 سال سے مغویہ دعا سے آن لان گیم پب جی کے ذریعے رابطے میں تھا۔ ظہیر کے بیان کے مطابق ظہیر سے رابطے کے وقت دعا زہرا کی عمر 11 سال تھی۔
درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ظہیر جانتا تھا کہ دعا زہرا اپنا گھر چھوڑ رہی ہے۔ دعا زہرا نے اپنے انٹرویو ملک سے باہر جانے کے پلان کا ذکر کیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے دعا زہرا کا اغوا کے کیس میں بیان ریکارڈ کیا تھا۔
درخواست میں مذید مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے دعا کا اغواء کیس میں بیان اور انہیں پسند کی شادی کرنے کا حق بھی دے دیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کے فیصلے تک پرنٹ، الیکٹرونک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دعا زہرا کے انٹرویو پر پابندی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری سماعت کی درخواست منظورکی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جمعرات کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News