
نوید قمر نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو درپیش چیلنجز پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارتی کانفرنسوں کے مینڈیٹ پر عمل درآمد کی کمی، تنازعات کے تصفیے کا ایک غیر فعال ادارہ، قواعد پر مبنی نظام کو نظر انداز کرنے کا رجحان اور اراکین کے یکطرفہ اقدامات کو نظام کو درپیش کچھ بڑے چیلنجوں کے طور پر اجاگر کیا۔
انہوں نے ان مسائل پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا جو ہمیں وبائی امراض سے نکالنے اور مستقبل کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے،جیسا کہ املاک دانش کے نظام سے درپیش چیلنجوں کا حل تلاش کرنا، ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کا فقدان، اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے پالیسی ٹولز تک رسائی شام ہے۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور فوڈ سکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں،ان مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو ہمیں وبائی امراض سے نکالنے اور مستقبل کی تیاری میں مدد کریں۔
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے زور دیا کہ مراکش معاہدے میں درج بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جیسے کہ اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ سازی اور اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے خصوصی اور امتیازی سلوک، معیار زندگی کو بلند کرنا اور روزگار پیدا کرنا ہوگا۔
کانفرنس کے دوران پاکستانی وفد نے اپنے اہم مفادات کے حصول کے لیے مذاکرات کے تمام اہم شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News