واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔
واٹس ایپ جلد ہی متعدد نئے چیٹ فیچر متعارف کروائے گا تاہم اس میں سے ایک فیچر کو اب تک کا سب سے بڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔
ویب انفو کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے پروفائل تصویر کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی مذکورہ فیچر متعارف کروادیا جائے گا۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ورژن پر کسی بھی تصویر یا وائس نوٹ پیغام کو صرف ایک بار دیکھنے یا سننے کا فیچر بھی متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے۔
اس کا مطلب اب صارفین ڈیسک ٹاپ پر بھی یہ فیچر استعمال کر سکیں گے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو بھیجی گئی تصویر یا وائس نوٹ پر ’ویو یا لسن ونس‘ کی سیکیورٹی لگادیں۔
اب تک یہ فیچر صرف موبائل صارفین کے لیے تھا تاہم جلد ہی اسے کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد میسیج ایڈیٹنگ کا فیچر متعارف کروادیا جائے گا یعنی صارفین اپنے بھیجے ہوئے پیغام کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین بھیجے گئے غلط میسیج کو سلیکٹ کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن آجائے گا جس کے بعد صارف چاہے تو میسیج کو ایڈٹ کرے یا پھر اسے ڈیلیٹ کردے۔
یہ بات ابھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت میسیج ایڈٹ کی ہسٹری میسیج وصول کرنے والا شخص بھی دیکھنے کے اہل ہوگا یا نہیں؟ اور یہ کہ کسی گروپ میں بھیجے گئے میسیج کو ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا یا نہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ فیچر کی آئندہ چند ماہ بعد آزمائش شروع کردی جائے گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
