
ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا ایس او پیز کے متعلق بات کی ہے۔
ملک میں کرونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا سے متعلقہ ہدایات اور SOPs پر عمل کریں۔ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں کرونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29, 2022
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے جس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ہمیں ان کی کورونا کے خلاف قربانیوں کو ضائع نہیں کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کیسز کے متعلق وفاقی وزیر برائے صحت نے کہا ہے کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے جس میں ہفتہ پندرہ دن کے دوران صورتحال میں تبدیلیاں بھی آئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News